دیوانے شخص نے ایلون مسک کے بیٹے کا تعاقب کرکے گاڑی روک لی

 ٹوئٹر کے نئے مالک ایلون مسک نے کہا ہے کہ ایک 'دیوانہ شخص' اس گاڑی کے بونٹ پر کھڑا ہوگیا جو ان کے بیٹے کو لے کر جارہی تھی۔



اس واقعے نے ایلون مسک رئیل ٹائم لوکیشن تفصیلات فراہم کرنے والے ٹوئٹر اکاؤنٹس کے حوالے سے نئی پالیسی کے اعلان پر مجبور کردیا۔


ایلون مسک کی جانب سے یہ بات ایک ٹوئٹ میں اس وقت بتائی گئی جب 14 دسمبر کو ٹیسلا کے بانی کے پرائیوٹ جہاز کو آن لائن ٹریک کرنے والا ٹوئٹر اکاؤنٹ معطل کیا گیا۔


ایلون مسک نے ٹوئٹ میں بتایا کہ اس شخص نے گاڑی کا پیچھا اس لیے کیا کیونکہ اس کا خیال تھا کہ وہ گاڑی میں موجود ہیں۔


گاڑی میں ایلون مسک کا بیٹا X سفر کررہا تھا جس کا پورا نام X Æ A-12 ہے۔


ٹوئٹر کے سی ای او کے مطابق X لاس اینجلس میں سفر کررہا تھا جب اس شخص نے گاڑی کو بلاک کیا اور پھر اس کے اوپر چڑھ گیا۔


اس واقعے کے بعد ایلون مسک نے اعلان کیا کہ جو اکاؤنٹ رئیل ٹائم لوکیشن تفصیلات شیئر کرے گا اسے معطل کردیا جائے گا کیونکہ یہ سکیورٹی کے لیے خطرہ ہے، البتہ کچھ تاخیر سے تفصیلات پوسٹ کرنے پر ایکشن نہیں لیا جائے گا۔

Previous Post Next Post