سڈنی تھنڈر کا ٹی ٹوئنٹی میں کم اسکور پر آؤٹ ہونے کا ریکارڈ

 ایڈیلیڈ: آسٹریلیا میں جاری بِگ بیش لیگ میں سِڈنی تھنڈر نے ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کے خلاف میچ میں 15 رنز پر آؤٹ ہو کر مینز ٹی 20 کرکٹ میں کم اسکور پر آؤٹ ہونے کا ریکارڈ بنا دیا۔



جمعے کے روز ایڈیلیڈ اوول میں کھیلے گئے میچ میں سِڈنی تھنڈر کی پوری ٹیم 140 رنز کے تعاقب میں صرف 5.5 اوورز کھیل سکی اور 15 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔


تھنڈر کی جانب سے پانچ بیٹرز صفر پر آؤٹ ہوئے۔ جبکہ پوری اننگ میں صرف ایک چوکا لگا۔

ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کے ہینری تھورٹن نے 2.5 اوورز میں 3 رنز دے کر 5 کھلاڑی آؤٹ کیے جبکہ ویس ایگر نے 2 اوورز میں 6 رنز دے کر 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دِکھائی۔ میتھیو شارٹ نے بھی ایک وکٹ حاصل کی۔


اس سے قبل پروفیشنل ٹی ٹوئنٹی میچ میں کم اسکور پر آٹ ہونے کا ریکارڈ ترکی کے پاس تھا۔ 2019 میں چیک ریپبلک کےخلاف ترکی کی ٹیم صرف 21 رنز ہی بنا سکی تھی۔


Previous Post Next Post