ایلون مسک کی کمپنی پر جانوروں کے قتل کے الزامات پر مزید تفصیلات سامنے آگئیں


 کیلیفورنیا: معالجین کے ایک گروپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایلون مسک کی کمپنی نیورالِنک ’برین-مشین انٹرفیس‘ بنانے کے لیے بندروں کے عضو کاٹ رہی ہے اور ان کو مار رہی ہے۔


فزیشن کمیٹی فار رسپانسبل میڈیسن(پی سی آر ایم) نے حال ہی میں ویب سائٹ پر اس کے متعلق تفصیلات جاری کیں ہیں جن میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ امریکی شہر ڈیوِس کی یونیورسٹی آف کیلیفورنیا میں کیے جانے والے تجربوں کے سبب بندر اذیت کا شکار ہیں۔

ادارے کی جانب سے لیب کے نوٹس شیئر کیے گئے جس میں بندروں پر متعدد سرجریز کے متعلق تفصیلات موجود تھیں جن میں بندروں میں سرجری کے دوران الیکٹروڈ لگائے جانے کا انکشاف کیا گیا۔

ان نوٹس میں نیورالنک کے ہیڈ نیورو سرجن میتھیو مک ڈوگل کا نام بھی واضح تھا۔

Previous Post Next Post