فلم ۔۔ پٹھان ۔۔ کا دوسرا گانا ’جھومے جو پٹھان‘ جاری کردیا گیا

 ممبئی: سپر اسٹار شاہ رخ خان اور ڈیپیکا پڈوکون کی فلم ’پٹھان‘ کا نیا گانا جاری کردیا گیا۔



بالی وڈ کنگ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر گانے کی ویڈیو شیئر کی جسے کچھ ہی دیر میں لاکھوں مرتبہ دیکھا گیا ہے۔


اداکار جان ابراہم نے بھی اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر گانے کی ویڈیو شیئر کی ہے۔


فلم کا پہلا گانا ’بے شرم رنگ‘ اب تک متنازع بنا ہوا ہے جس کے باعث بھارتی انتہاپسندوں نے فلم کے بائیکاٹ کا اعلان بھی کردیا ہے۔

پٹھان کے گیت میں ہیروئن دیپیکا پڈوکون کے زعفرانی لباس کو وجہ بنا کر بھارتی انتہا پسندوں نے آپے سے باہر ہوگئے ہیں۔


بائیکاٹ کا اعلان کرنے والے بھارتی انتہا پسندوں کو شاہ رخ خان نے فلمی انداز میں کرارا جواب بھی دیا تھا۔


شاہ رخ خان نے کولکتہ انٹرنیشنل فلم فیسٹول 2022ء میں خطاب کے دوران کہا تھا کہ دنیا جو کچھ بھی کر لے میں، آپ اور جتنے بھی مثبت لوگ ہیں سب کے سب زندہ ہیں۔


سدھارتھ آنند کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم پٹھان میں دیپیکا پڈوکون اور جان ابراہم بھی شامل ہیں اور یہ آئندہ برس 25 جنوری 2023ء کو ریلیز ہو گی۔

Previous Post Next Post