کولوراڈو: امریکا کا آٹھ سالہ بچہ ساتوں برِ اعظموں میں اسکیئنگ کرنے والا کم عمر ترین فرد بن گیا، جلد ہی بچے کو گینیز ورلڈ ریکارڈ دے دیا جائے گا۔
امریکی ریاست کولوراڈو کے شہر گولڈن سے تعلق رکھنے والے میڈوک لِپ نے اپنے خاندان کے ہمراہ اسکیئنگ کے لیے دنیا بھر کا سفر کیا اور یکم دسمبر کو اسکیئنگ کے لیے وہ خاندان کے ہمراہ انٹارکٹیکا پہنچا۔
میڈوک کی بڑی بہن کیئرا لِپ نے رواں سال فروری میں ساتوں برِ اعظموں میں اسکیئنگ کرنے کا ہدف حاصل کیا تھا۔
کسی بھی کم عمر ترین فرد کا تمام برِ اعظموں میں اسکیئنگ کرنے کا ریکارڈ وِکٹوریا رائی وائٹ کے پاس ہے جنہوں نے 2008ء میں 10 سال اور 79 دن کی عمر میں یہ ریکارڈ بنایا تھا۔