جیسی وکٹ چاہتے تھے نہیں مل پائی: بابراعظم

 راولپنڈی : انگلینڈ کے ہاتھوں پہلے ٹیسٹ میچ میں شکست کے بعد قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ پہلی اننگزمیں کوشش کی تھی کہ 600 سے زیادہ اسکور کریں۔



بابراعظم نے میچ کے بعد پریس کانفرنس میں کہا کہ ہم میچ جیتنا چاہتے تھے، وکٹیں گرتی رہیں اور میچ ہار گئے، ہمارے اسپنرز نے بھی اچھی بولنگ کی، اس میچ میں بیٹنگ لائن نے اچھی کارکردگی دکھائی۔

انہوں نے کہا کہ مثبت مائنڈ سیٹ کے ساتھ ملتان ٹیسٹ میں جائیں گے، ٹیسٹ جیتنے کا موقع تھا، شکست پر مایوسی ہوئی، میچ میں اپنی بہترین ٹیم کھلائی۔


راولپنڈی ٹیسٹ کی پچ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے بابر اعظم نے کہا کہ  پِچ کی تیاری میں رائے شامل تھی لیکن جیسی وکٹ چاہتے تھے نہیں مل پائی۔


کپتان نے کہا کہ میچ میں شاہین آفریدی کی کمی محسوس ہوئی، فاسٹ بولر حارث رؤف کی انجری سنجیدہ نوعیت کی ہے، ابھی نہیں معلوم وہ ملتان ٹیسٹ میں دستیاب ہوں گے یا نہیں۔

Previous Post Next Post