کراچی: اسٹریٹ کرائمز کی وارداتوں سے عاجز شہریوں نے ایک ڈاکو کو پکڑ کر دل کی بھڑاس نکالی اور پھر اسے پولیس کے حوالے کر دیا۔
نارتھ کراچی کے علاقے محمد شاہ قبرستان کے قریب لوٹ مار کی واردات کے دوران ڈکوؤں نے مزاحمت پر ایک شخص کو فائرنگ کر کے زخمی کر دیا۔
موقع پر موجود افراد نے اپنی جان خطرے میں ڈال کر تعاقب کی اور ایک ڈاکو کو پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنا کر سرسید ٹاؤن پولیس کے حوالے کر دیا۔
پولیس کے مطابق پکڑے گئے ڈاکو کی فوری طور پر شناخت نہیں ہو سکی جسے پولیس نے بے ہوشی کی حالت میں طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال پہنچایا ہے۔
پکڑے گئے ڈاکو کے قبضے سے اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد ہوئی ہے اس حوالے سے پولیس واقعہ کی مزید تحقیقات کر رہی ہے۔