بالی وڈ اداکار شاہ رخ خان کی احرام پہنے ویڈیوز اور تصاویر وائرل ہورہی ہیں اور مداحوں کیجانب سے انہیں عمرے کی مبارکباد دی جارہی ہے۔
ویڈیو اور تصاویر میں شاہ رخ خان کو احرام پہنے دیکھا جاسکتا ہے جو مسلمان عمرے اور حج کی ادائیگی کے دوران پہنتے ہیں۔ اس کےعلاوہ شاہ رخ خان نے کووڈ ماسک بھی لگایا ہوا ہے۔البتہ اس حوالے سے خود شاہ رخ خان کی جان سے کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔
گزشتہ دنوں انہوں نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو پوسٹ کی تھی جس میں انہوں نے کہا تھا کہ انہوں نے اپنی آنے والی فلم ’ڈنکی‘ کی سعودی عرب میں ہونے والی شوٹنگ مکمل کرلی ہے اور وہ اس حوالے سے سعودی وزارت ثقافت کی بہترین میزبانی کے مشکور ہیں۔
یہ فلم 2023 میں ریلیز ہونی ہے جبکہ شاہ رخ کے ساتھ تاپسی پنو بھی اس فلم کا حصہ ہیں۔