بالی وڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان کو بھارت سمیت دنیا بھر میں فلم انڈسٹری سے تعلتق رکھنے والے افراد ’بھائی جان‘ کے نام سے بھی جانتے ہیں۔
سلو میاں کے چاہنے والے یہ تو جانتے ان کے پسندیدہ اداکار کو بھائی جان کہا جاتا ہے لیکن بہت ہی کم لوگ یہ جانتے ہیں کہ سلمان خان کو بھائی جان کیوں کہا جاتا ہے اور ان کا یہ نام کیسے پڑا۔
سلمان خان کا نام بھائی جان کیسے پڑا؟
بالی وڈ کے دبنگ اداکار نے حال ہی میں اس راز سے خود پردہ اٹھاتے ہوئے ایک انٹرویو کے دوران پوری کہانی سنائی اور بتایا کہ ایک وقت تھا جب مجھے صرف سہیل خان بھائی جان پکارتے تھے یہ اس لیے تھا کہ میں ان سے عمر میں بڑا تھا۔
انہوں نے بتایا کہ جب پاپا رازی نے انہیں (سہیل خان) کو مجھے (سلمان خان) بھائی جان پکارتے سنا تو پھر فلم انڈسٹری کے دیگر افراد نے بھی انہیں اسی نام سے پکارنا شروع کر دیا اور پھر رفتہ رفتہ بھائی جان کا نام مشہور ہو گیا۔
سلمان خان کا نام دبنگ کیسے پڑا؟
جب سلمان خان بھارت میں بھائی کے نام سے مشہور ہو گئے تو پھر لوگ فلموں میں ان کی باڈی کے بارے میں باتیں کرنے لگے اور طویل عرصے تک انہیں فلموں میں ان کی باڈی کی وجہ سے پسند کیا جانے لگا۔
اور پھر بہت سے ایسے واقعات رونما ہوئے جیسے سلمان خان کا فوٹو گرافرز پر غصہ کرنا، کسی کا موبائل فون چھیننا، سلمان خان جب بھی میڈیا یا عوام کے سامنے آتے تو غصیلے موڈ میں نظر آتے جس کے بعد ان کی فلم کی مناسبت سے ہی ان کا نام بھی دبنگ پڑگیا۔