یہ تنیشا کی موت کا ذمہ دار نہیں، عرفی شیزان کی حمایت میں بول پڑیں

 بھارت کی ٹیلی ویژن اداکارہ عرفی جاوید کا کہنا ہے کہ  اداکارہ تنیشا خودکشی کیس میں گرفتار اداکار شیزان خان کو تنیشا کی موت کا ذمہ دار نہیں ٹھہرایا جاسکتا۔



بھارتی میڈیا کے مطابق عرفی جاوید نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر ایک اسٹوری شیئر کی جس میں لکھا کہ 'ہاں شیزان غلط ہوسکتا ہے، ہو سکتا ہے اس نے تنیشا کو دھوکا دیا ہو لیکن ہم شیزان کو  اس کی موت کا ذمہ دار نہیں ٹھہرا سکتے کیو نکہ آپ کسی کو ساتھ نہیں رکھ سکتے جب تک وہ ساتھ رہنا نہیں چاہتا ہو۔'

عرفی نے لڑکیوں پر  زور دیتے ہوئے لکھا کہ 'کوئی بھی اس قابل نہیں ہے کہ آپ اپنی قیمتی زندگی دے دیں، کبھی کبھی ایسا لگتا ہے کہ دنیا ختم ہوگئی ہے لیکن مجھ پر یقین کریں ایسا نہیں ہوتا۔'

انہوں نے مزید کہا کہ 'ان لوگوں کے بارے میں سوچیں جو آپ سے محبت کرتے ہیں یا صرف اپنے آپ سے محبت کرنے کی کوشش کریں،  اپنے ہیرو خود بنیں، پلیز تھوڑا سا وقت دیں، خودکشی کے بعد بھی دکھ ختم نہیں ہوتے جو پیچھے رہ جاتے ہیں وہ اور بھی زیادہ تکلیف اٹھاتے ہیں۔'


واضح رہے کہ 24 دسمبر کو اداکارہ تنیشا شرما نے ’علی بابا داستان کابل‘ کے سیٹ پر خودکشی کر لی تھی۔


بعد ازاں اداکارہ کی والدہ نے تنیشا کے ساتھی اداکار شیزان خان پر شبہ ظاہر کیا  تھاجس کے بعد شیزان خان کو گرفتار کر لیا گیا تھا۔

Previous Post Next Post