شادی پر دولہا نے گدھے کا بچہ دلہن کو تحفے میں دے دیا

 شادی کے موقع پر دولہا کی جانب سے دلہن کو ہرممکن حد تک بہترین تحفہ دینے کی کوشش کی جاتی ہے۔



مگر کراچی میں ایک دولہا نے اپنی دلہن کو جو تحفہ دیا وہ بہت زیادہ منفرد تھا۔


ازلان شاہ نے شادی کے موقع پر دلہن وریشہ کو گدھے کا بچہ تحفے کے طور پر دیا۔


ازلان شاہ نے ایک انسٹاگرام پوسٹ میں بتایا کہ 'مجھے ہمیشہ سے معلوم تھا کہ وریشہ کو گدھوں کے بچوں سے محبت ہے، تو یہ اس کے لیے میرا شادی کا تحفہ ہے'۔


ان کا مزید کہنا تھا کہ اس بچے کو ماں سے الگ نہیں کیا گیا بلکہ اسے بھی ساتھ لایا گیا ہے۔

ازلان شاہ نے ایک ویڈیو بھی شیئر کی تھی جس میں ان کا کہنا تھا کہ 'مجھے جانور بہت پسند ہے، لوگ چاہے جو بھی بولے، مجھے گدھوں سے محبت ہے'۔


دولہا نے بتایا کہ گدھے کو سپر ہائی وے پر ایک فارم ہاؤس میں رکھا ہے۔

Previous Post Next Post