شادی ایک رِسک ہے چاہے پسند کی ہی کیوں نہ ہو، سجل علی

 کراچی: پاکستان کی خوبرو اداکارہ سجل علی کا کہنا ہے کہ شادی ایک خطرہ یا رِسک ہے۔



سوشل میڈیا پر اداکارہ سجل علی کے ایک انٹرویو کی کلپ وائرل ہو رہی ہے جس میں انہیں شادی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

میزبان نے اداکارہ سے سوال کیا کہ آپ پسند کی شادی کے حق میں ہیں یا ارینج میرج زیادہ بہتر ہے؟

جس پر سجل کا کہنا تھا کہ ’میں پسند کی شادی کو زیادہ ترجیح دیتی ہوں مجھے محبت پر اور محبت کی شادی پر یقین ہے، لیکن میں اتنا کہنا چاہوں گی کہ شادی صرف ایک رِسک ہے چاہے تو پسند کی ہو یا ارینج ہو‘۔

Previous Post Next Post