فلم’پٹھان‘ کا نام تبدیل کیا جائے، مدھیہ پردیش علماء بورڈ کا مطالبہ

  ممبئی: بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کی میگا فلم ’پٹھان‘ کی ریلیز سے قبل ہی تنازعات بڑھنے لگے۔



’پٹھان‘ کا پہلا گانا ریلیز ہوتے ہی فلم کو سخت تنقید کا سامنا ہے، دیپیکا پڈوکون کے زعفرانی رنگ کے لباس پر ہندو انتہاپسند سیخ پا ہیں اور وہ بائیکاٹ کا مطالبہ کررہے ہیں۔


دوسری طرف مدھیہ پردیش علماء بورڈ کے صدر سید انس علی نے بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلم نے مسلمان کمیونٹی کے جذبات کو بھی ٹھیس پہنچایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم اس فلم کو مدھیہ پردیش اور بلکہ پورے ملک میں ریلیز نہیں ہونے دیں گے۔

سید انس علی نے کہا کہ فلم کا نام تبدیل کیا جائے، فلم  میں نہ صرف پٹھان بلکہ پوری مسلم کمیونٹی کو بدنام کیا گیا ہے اور خواتین اس میں برہنہ رقص کررہی ہیں۔

Previous Post Next Post