پاکستانی اداکارہ ماورا حسین نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی

 مکہ المکرمہ: پاکستان کی معروف اداکارہ ماورا حسین نے عمرے کی سعادت حاصل کی ہے۔



اداکارہ نے سوشل میڈیا پر اپنی مبارک سفر کی تصاویر اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کی ہیں۔

ماورا حسین کے ساتھ ان کی والدہ بھی موجود ہیں، اس سے قبل آئمہ خان اور مایا علی نے بھی عمرے کی سعادت حاصل کی تھی۔

اداکارہ نے خانہ کعبہ کے ساتھ اپنی ایک تصویر شیئر کی ہے اور اس پوسٹ کے ساتھ ایک جذباتی کیپشن بھی لکھا ہے۔


انہوں نے لکھا کہ 21 دسمبر کو میری زندگی کی سب سے بڑی خواہش پوری ہوئی، میری والدہ اور میں نے دو مرتبہ عمرہ ادا کیا، اس سے بڑھ کو مجھے اور کچھ نہیں مل سکتا۔

عمرے کی ادائیگی سے قبل اداکارہ نے ایک الگ پوسٹ میں مسجد نبوی جانے کیلئے اپنے جوش و خروش کا ذکر کیا تھا۔

انہوں نے لکھا کہ مسجد نبوی کے ریاض الجنۃ میں دعا مانگنا میری زندگی کا سب سے پرسکون اور پرکیف تجربہ تھا جسے الفاظ میں بیان نہیں کیا جاسکتا۔

Previous Post Next Post