یوٹیوب کا فحش مواد اور زبان سمیت کچھ پرینک ویڈیو کی آمدنی بند کرنے کا اعلان

 سان فرانسسكو: یوٹیوب نے بالخصوص اپنی ایپ پر ویڈیو ساز افراد اور مشتہرین کے لیے رقم کمانے یا مونیٹائزیشن کے عمل کو مزید سخت کرتے ہوئے نئی ہدایات جاری کی ہیں۔ نئی پالیسیوں اور ہدایات کی روشنی میں بعض موضوعات کی حامل ویڈیو کی مونیٹائزیشن روکنے کا اعلان کیا ہے جن پر فوری اطلاق بھی ہوسکتا ہے۔ اس کا باضابطہ اعلان یہاں دیکھا جاسکتا ہے جو چند روز قبل منظرِ عام پر آیا ہے۔



ان میں درج ذیل تبدیلیاں شامل ہیں:

بالغان (فحش) مواد اور زبان

ویڈیو کے تھمب نیل میں نامناسب تصویر، زبان اور اس میں شامل کوئی لنک بھی مونیٹائزیشن حاصل نہیں کرسکے گا۔


تشدد اور ماردھاڑ


کسی سیاق و سباق کے بغیر لاشوں کی ویڈیو، یا ویڈیو گیم کا پرتشدد انداز حقیقی لوگوں پر آزمانے، موت کے وقت کی ویڈیو بھی آمدنی حاصل نہیں کرسکیں گی۔ اسی طرح پرتشدد واقعات دکھا کر ناظرین کو حیرت میں ڈالنے والی ویڈیو بھی اب رقم بٹور نہیں سکیں گی۔


خطرناک اور نقصاندہ حرکات یا چیلنج


یوٹیوب اور بطورِ خاص ٹک ٹاک احمقانہ اور خطرناک حرکات، چیلنج اور ویڈیو کےلیے منفی شہرت رکھتا ہے اور یوٹیوب پر ایسی ویڈیو رقم نہیں کماسکیں گی۔ ان میں سے بعض چیلنج سے بالخصوص بچوں کی جان جاسکتی ہیں اور یہی وجہ ہے کہ ہمت کو چیلنج کرنے والے آن لائن رحجانات کی حوصلہ شکنی کی گئی ہے۔


نامناسب زبان


یوٹیوب نے نامناسب اور غلط زبان کی حوصلہ شکنی کا فیصلہ کرلیا ہے۔ اگرچہ ’ہیل یا جہنم‘ اور ’ڈیم یا لعنت‘ جیسے الفاظ پر تو پابندی نہیں لیکن گالیوں اور فحش الفاظ کو پہلے ہی نکال باہر کرنے کا اعلان کیا گی اہے۔ اگرچہ اس میں یوٹیوب نے کچھ عجیب شرائط لگائی ہیں یعنی اگر ویڈیو کے پہلے 8 سیکنڈ کے بعد نامناسب لفظ ہو تو وہ رقم کما سکے گا لیکن پہلے آٹھ سیکنڈ میں غلط اور نامناسب لفظ کو ایک پیسہ بھی نہیں ملےگا۔ یہاں یوٹیوب نے الفاظ کی اقسام کی کوئی خاص وضاحت بھی نہیں کی ہے۔


ویڈیو میں منشیات


عام ویڈیو یا گیم سےوابستہ ویڈیو میں پابندی والی ادویہ اور نشہ آور اشیا کو دکھانا، اس کا ذکر کرنا اب آپ کو رقم سے محروم کرسکتا ہے۔


بے ایمانی کا مظاہرہ


اس نئی پابندی کا مقصد بعض اقسام کی مذاق والی (پرینک) ویڈیو کو روکنا ہے۔ امریکا میں کچھ ویڈیو میں اسٹور اور دکانوں کے ملازموں کی جگہ خود آجاتے ہیں یا ان کی نقالی کرتے ہیں۔ اب اس جگہ کے مالک کی اجازت کے بغیر ایسا کرنے سے ویڈیو کو مونیٹائز نہیں کرنا ہوگا۔ اسی طرح گیمنگ میں چیٹس یا ہیکنگ سافٹ ویئر کا استعمال اور تذکرہ بھی اسی پابندی میں شامل کیا گیا ہے۔

Previous Post Next Post