بالی وڈ کے کامیاب اداکاروں میں سے ایک اجے دیوگن کی متعدد ایسی فلمیں ہیں جنہوں نے باکس آفس پر دھماکے دار بزنس کیا ہے لیکن کیا آپ کو یہ معلوم ہے کہ وہ ایک فلم کا کتنا معاوضہ وصول کرتے ہیں؟
اجے دیوگن کا شمار ناصرف اچھے بلکہ امیر ترین اداکاروں میں بھی کیا جاتا ہے، اثاثوں کی بات کی جائے تو اجے کے پاس پرائیویٹ جیٹ، کئی لگثری گاڑیاں ہیں ، اس کے علاوہ انہوں نے اپنے پیسے کئی جگہ انویسٹ بھی کر رکھے ہیں۔
پھر انہیں کئی برانڈز کے اشتہارات بھی دیے جاتے ہیں جن سے اچھا معاوضہ بنتا ہے۔
ایک فلم کا کتنا معاوضہ لیتے ہیں؟
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اجے دیوگن ایک فلم کے 60 سے 120 کروڑ بھارتی روپے لیتے ہیں۔
لگثری اثاثوں سے کیا کیا شامل ہے ؟
اداکار اجے دیوگن کے پاس مہنگی لگثری گاڑیاں موجود ہیں جن میں ایس یو وی- رولس رائس ہے جس کی مالیت تقریباً 7 کروڑ بھارتی روپے ہے۔
اجے کے پاس دیگر گاڑیوں میں آڈی اے 5 اسپورٹ بیک، رینج روور ووگ، مرسڈیز ایس کلاس، آڈی کیو 7 موجود ہیں۔
اس کے علاوہ ایک پرائیوٹ طیارہ بھی ہے جس کی مالیت تقریباً 84 کروڑ ہے۔
رپورٹس کے مطابق بالی وڈ 'سنگھم' فلم کے اداکار کے مالی اثاثوں کی کُل قیمت 244 سے 447 بھارتی کروڑ روپےہے۔