فٹبال شائق جوڑے کی میسی اور ایم باپے کی شرٹس پہن کر شادی

 کوچی: بھارتی فٹبال شائق جوڑے نے میسی اور کیلیان ایم باپے کی شرٹس پہن کر شادی کرلی۔



کیرالا کے شہر کوچی میں سچن اور اتھیرا دونوں ہی فٹبال کے زبردست شوقین ہیں، ان کی شادی 18 دسمبر کو فائنل کے دن ہی طے پائی۔


سچن میسی کو پسند کرتے جبکہ اتھیرا فرانس کے ایم باپے کی پرستار ہیں، دونوں ملبوسات کے اوپر پسندیدہ کھلاڑیوں کی جرسی پہن کر شادی میں شریک ہوئے اور پھر اپنے استقبالیہ کی تقریب ادھوری چھوڑ کر ورلڈ کپ فائنل دیکھنے کیلیے روانہ ہوگئے۔

Previous Post Next Post