بالی وڈ سپر اسٹار سلمان خان نے منگنی کرلی؟

 بالی وڈ سپر اسٹار سلمان خان کی انگلی میں موجود انگوٹھی نے سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث چھیڑ دی ہے اور کئی صارفین کا کہنا ہے کہ دبنگ خان نے منگنی کرلی ہے۔



سلمان خان ان دنوں ابوظبی میں آئیفا ایوارڈز کی تقریب کے لیے موجود ہیں جہاں سے چند تصاویر سوشل میڈیا پر سب کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔  


پروگرام سے قبل اداکار نے ساتھی فنکاروں کے ہمراہ ایک پریس کانفرنس کی جس میں سلمان خان کا ہاتھ نگاہوں کا مرکز بن گیا، سلمان خان کے ہاتھ میں لوگوں کی دلچسپی اس سے قبل بریسلٹ کی وجہ سے ہوا کرتی تھی لیکن اب بریسلٹ کی جگہ انگوٹھی نے لے لی۔


بالی وڈ اسٹار کے ہاتھ کی درمیانی انگلی میں پہنی  اس انگوٹھی کو دیکھ کر مداح چونک گئے اور یہ خیال کرنے لگے کہ سلمان خان نے منگنی کرلی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق  سلمان خان نے منگنی نہیں کی بلکہ یہ انگوٹھی ان کے والد سلیم خان نے بطور تحفہ دی ہے۔


ایسی ہی انگوٹھی سلمان خان کے بھائیوں  ارباز خان اور سہیل خان کو بھی تحفے میں دی گئی ہیں۔

Previous Post Next Post