دنیائے فٹبال کے عظیم کھلاڑی پیلے 82 برس کی عمر میں انتقال کرگئے

 غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق  لیجنڈری برازیلین فٹبالر پیلے کی بیٹی کِیلے نے ان کی موت کی تصدیق کر دی ہے، لیجنڈ فٹبالر بڑی آنت کےکینسر میں مبتلا تھے۔



 دنیا کے عظیم ترین فٹبالر سمجھے جانے والے پیلے تاریخ کے واحد کھلاڑی ہیں جنہوں نے  تین ورلڈ کپ 1958، 1962 اور 1970 جیتے، 1977 میں ریٹائر ہونے والے پیلے حالیہ کچھ عرصے سے صحت کے مسائل سے دوچار تھے۔


فٹبال کے'کنگ' کی حیثیت سے مشہور پیلے کو نومبر کے آخر میں سانس کے انفیکشن اور بڑی آنت کے کینسر کی پیچیدگیوں کے باعث برازیل کے شہر ساؤ پاؤلو کے البرٹ آئن اسٹائن اسپتال میں  داخل کرایا گیا تھا۔


واضح رہے کہ  ستمبر 2021 میں پیلے میں بڑی آنت کے کینسر کی تشخیص  ہوئی تھی جس کے بعد  ٹیومر نکالنے کے لیے آپریشن کیا گیا تھا۔


پیلے نے اپنے22 سالہ کیریئر میں 1300 سے زائد میچ کھیلے اور تقریباً اتنے ہی گول کیے۔

Previous Post Next Post