افریقی ملک گیمبیا میں حکومت کا تختہ اُلٹنے کی کوشش ناکام بنادی گئی۔
غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق صدر ایڈاما بیرو کی حکومت گرانے کی سازش میں ملوث 4 فوجی اہلکاروں کو گرفتار کیا گیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق حکومت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ صورتحال مکمل کنٹرول میں ہے اور کسی کو گھبرانے کی ضرورت نہیں۔
تاہم یہ اب تک واضح نہیں ہوسکا کہ بغاوت کی اس کوشش کے پیچھے کس کا ہاتھ تھا۔