بھارتی ریاست بہار میں زہریلی شراب پینے سے 39 افراد ہلاک ہو گئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست بہار کے ضلع سارن میں منگل کو شراب پینے سے متعدد افراد کی حالت خراب ہوئی تھی جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق تین افراد اسپتال جاتے ہوئے راستے میں ہی دم توڑ گئے جبکہ دیگر اموات کل اور آج رپورٹ ہوئی ہیں۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد پولیس نے شراب کی غیر قانونی دکانوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے متعدد افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔