مقبوضہ کشمیر کی 32 سالہ سرگم مسز ورلڈ 2022 بننے میں کامیاب

 ویسے تو مس ورلڈ، مس یونیورس اور ایسے ہی مقابلہ حسن لوگوں کی توجہ کا زیادہ مرکز بنتے ہیں۔



مگر شادی شدہ خواتین کے درمیان بھی حسینہ عالم کا مقابلہ ہوتا ہے۔


مقبوضہ کشمیر سے تعلق رکھنے والی 32 سالہ سرگم کوشل نے امریکی شہر لاس ویگاس میں ہونے والے مسز ورلڈ مقابلے میں کامیابی حاصل کی۔


سرگم کوشل نے دیگر 63 خواتین کو شکست دے کر مسز ورلڈ 2022 کا اعزاز اپنے نام کیا۔

مقبوضہ کشمیر میں پیدا ہونے والی سرگم کوشل ایک سابق ٹیچر ہیں جو اب اپنے شوہر کے ساتھ ممبئی میں مقیم ہیں۔


ان کی شادی 2018 میں ہوئی تھی اور اس کے بعد ہی سرگم کوشل نے ماڈلنگ کے میدان میں قدم رکھا۔


جون میں مسز انڈیا مقابلے میں انہوں نے کامیابی حاصل کی جس کے بعد انہیں مسز ورلڈ 2022 مقابلے میں شرکت کے لیے بھیجا گیا۔

سرگم نے انگریزی ادب میں ماسٹر ڈگری حاصل کی ہے اور وہ اپنے شوہر آدتیہ منوہر شرما کی شکرگزار ہیں جن کی بدولت ان کا مسز ورلڈ بننے کا خواب پورا ہوا۔


خیال رہے کہ مسز ورلڈ مقابلے کا انعقاد 1984 سے ہورہا ہے اور اس میں 21 سے 48 سال کی خواتین شرکت کرسکتی ہیں۔

Previous Post Next Post