آئیڈاہو: امریکا میں ایک شخص نے 1 منٹ میں 31 قمیضیں طے کر کے گینیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔
امریکی ریاست آئیڈاہو سے تعلق رکھنے والے ڈیوڈ رش جو اسٹیم ایجوکیشن کے فروغ کے لیے 250 گینیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کر چکے ہیں، نے 31 قمیضیں طے کر کے گینیز ورلڈ ریکارڈ بنایا۔ اس سے قبل یہ ریکارڈ 23 قمیضوں کو طے کر کے بنایا گیا تھا۔
ڈیوڈ رش کا کہنا تھا کہ انہوں نے ریکارڈ بنانے کے لیے مختلف طریقوں کو آزمایا تاکہ تیزی سے قمیضوں کو طے کیا جاسکے۔
ڈیوڈ رش نے اس سے قبل کم وقت میں پانچ قمیضیں ہینگر میں ٹانگنے کا ریکارڈ اپنے نام کیا تھا۔