ممبئی: شاہ رخ خان کی نئی فلم ’’پٹھان‘‘ تمام تر تنازعات کے باوجود ریلیز سے پہلے ہی 270 کروڑ روپے کی کمائی کرچکی ہے۔
فلم ’’پٹھان‘‘ 25 جنوری کو ریلیز کی جائے گی اور اس فلم کے ساتھ کنگ خان کی 4 برس بعد بڑے پردے پر واپسی ہوگی۔
پٹھان کا بجٹ بھی تقریباً 250 کروڑ بھارتی روپے بتایا جاتا ہے جو کہ پاکستانی کرنسی میں 680 کروڑ روپے بنتے ہیں۔
فلم کے او ٹی ٹی رائٹس ریلیز سے قبل ہی تقریباً 100 کروڑ روپے میں فروخت ہو چکے ہیں اور یہ رقم پاکستانی کرنسی میں 270 کروڑ روپے سے زائد بنتی ہے۔
پٹھان کے او ٹی ٹی حقوق ایمیزون پرائم نے خریدے ہیں اور فلم مارچ کے آخر یا اپریل کے اوائل میں او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر ریلیز کی جائے گی۔
فلم کے گانے ’بے شرم رنگ‘ پر بھارت بھر میں احتجاج ہورہے ہیں اور کئی مقامات پر فلم کو ریلیز نہ ہونے دینے کی بھی دھمکی دی گئی ہے۔