2023 زیادہ گرم ثابت ہونے کا امکان

 2022 دنیا کی معلوم تاریخ کے گرم ترین برسوں میں سے ایک ثابت ہونے والا ہے مگر 2023 بھی اس حوالے سے کچھ زیادہ پیچھے نہیں ہوگا۔



درحقیقت 2023 کے دوران عالمی درجہ حرارت صنعتی عہد سے قبل کے مقابلے میں 1.2 سینٹی گریڈ زیادہ ہوسکتا ہے۔


یہ انتباہ برطانوی سائنسدانوں کی جانب سے سامنے آیا۔


19 ویں صدی کے وسط سے موسمیاتی ریکارڈ مرتب کیا جارہا ہے جس کے مطابق2016 تاریخ کا گرم ترین سال ہے، جس کی وجہ گلوبل وارمنگ اور بحر اوقیانوس میں ایل نینو کی لہر تھی۔


اگر 2023 کے بارے میں برطانوی سائنسدانوں کی پیشگوئی درست ثابت ہوتی ہے تو یہ مسلسل 10 واں سال ہوگا جب درجہ حرارت صنعتی عہد سے پہلے کے مقابلے میں کم از کم ایک سینٹی گریڈ زیادہ رہے گا۔


برطانوی محکمہ موسمیات کے پروفیسر ایڈم سکافی کے مطابق ہوسکتا ہے کہ 2023 درجہ حرارت کے حوالے سے ریکارڈ توڑنے والا سال ثابت نہ ہو مگر عالمی سطح پر زہریلی گیسوں کے اخراج میں اضافے کے نتیجے میں وہ بہت گرم ضرور ثابت ہوسکتا ہے۔


عالمی درجہ حرارت کی پیشگوئی کرنے والی ٹیم کے سربراہ ڈاکٹر Nick Dunstone نے کہا کہ گزشتہ 3 برسوں کے دوران لانینا کے اثرات سے عالمی درجہ حرارت پر اثرات مرتب ہوئے تھے۔


انہوں نے کہا کہ لانینا نے عارضی طور پر اوسط عالمی درجہ حرارت کو کم کیا، مگر 2023 کے لیے ہمارے موسمیاتی ماڈل سے لانینا کے اثر کے خاتمے کا عندیہ ملتا ہے، جس کے باعث اگلا سال 2022 کے مقابلے میں زیادہ گرم ثابت ہوسکتا ہے۔


برطانوی محکمہ موسمیات کے مطابق 2023 کے دوران عالمی درجہ حرارت صنعتی عہد سے قبل کے مقابلے میں 1.08 سے 1.32 سینٹی گریڈ زیادہ ہوسکتا ہے۔

Previous Post Next Post