12سال تک بھیس بدل کر یوگا کرانے والا ایف بی آئی کا اشتہاری نکلا

 میکسکو: امریکا میں قتل کرکے میکسکو میں فرار ہونے والے اور وہاں نام اور بھیس بدل کر یوگا پڑھانے والے مجرم کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے جو 12 سال سے وہاں پڑھا رہا تھا۔



ایک ساتھ میکسکو اور امریکی شہریت کا حامل ہورگے روئڈا لینڈیروس 2010 میں میری لینڈ میں ایک سے زائد قتل کرکے مفرور تھا اور ایف بی آئی نے اسے انتہائی مطلوب مجرموں میں شامل کیا تھا۔ تاہم اس نے اپنا نام بدل کر خود کو لیون فرارا کا نام دیا اور میکسکو کے ایک غیرمعروف شہر گاڈالاہارا میں یوگا کا استاد بن گیا تھا۔ اس دوران پولیس اسے تلاش کرتی رہی تھی۔

ہورگے نے میری لینڈ میں سو مارکم نامی ایک شخص کو اس کے گھر کے تہہ خانے میں قتل کر دیا گیا تھا اور وہی اس کا سب سے اہم مجرم بھی تھا جس کے بعد ایف بی آئی نے اس کا نام انتہائی مطلوب افراد کی فہرست میں شامل کیا تھا۔ تاہم اب اسے 13 دسمبر کو گرفتار کیا گیا ہے۔

ہورگے نے اپنی صفائی میں کہا کہ وہ بے گناہ ہے، اگرچہ تمام معاملات میں وہ بے خطا نہیں لیکن اس پر جو الزام ہے اس میں کوئی صداقت نہیں۔ تاہم پولیس نے اسے گرفتار کرکے پہلے درجے (فرسٹ ڈگری) قتل اور تفتیش سے بچنے کے لیے فرار ہونے کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔


دوسری جانب، پولیس نے ہورگے کو اتنی خاموشی سے گرفتار کیا کہ اس کے یوگا طلبا و طالبات نے اس کے گمشدگی کی رپورٹ اس وقت درج کروائی جب وہ تین روز تک اسکول نہیں پہنچا۔

Previous Post Next Post