ملزم نےخاتون کےٹکڑےکرکےفریج میں رکھ دیا،دوسری خاتون کو گھر بلایا، پولیس

 بھارت میں خاتون دوست کو قتل کر کے اس کی لاش کے ٹکڑے کر کے مختلف علاقوں میں پھینکنے کے کیس میں مزید انکشافات سامنے آئے ہیں۔


تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ قاتل آفتاب پونا والا اُن دنوں بھی مختلف خواتین سے ملاقاتیں کرتا رہا جب مقتولہ شردھا کی لاش کے ٹکڑے اس کے فریج میں پڑے تھے۔



دہلی پولیس کے مطابق آفتاب پونا والا نے شردھا کو قتل کرنے کے بعد اسی ڈیٹنگ ایپ پر دیگر خواتین سے دوستیاں کیں جس کے ذریعے آفتاب کی شردھا سے ملاقات ہوئی تھی۔


شردھا کے قتل کے بعد ڈیٹنگ ایپ پر آفتاب نے ایک خاتون ڈاکٹر سے دوستی کی۔ اسے اپنے فلیٹ پر بلایا، اس ملاقات کے موقع پر گھر کے فریج میں شردھا کی لاش کے ٹکڑے موجود تھے۔


دوسری جانب پولیس نے ایک شخص کو حراست میں لیا ہے جس نے اپنی ہندو شناخت چھپا کر خود کو مسلمان بتایا اور آفتاب کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ بندہ جب غصے میں ہو تو 35 کیا 36 ٹکڑے بھی کر سکتا ہے۔


خود کو راشد خان بتانے والے شخص کا بیان سامنے آنے پر پولیس نے اسے گرفتار کرلیا جس پر پتہ چلا کہ اس کا اصل نام وکاس کمار ہے اور وہ قتل کی حمایت کر کے اور خود کو مسلمان ظاہر کر کے نفرت کو فروغ دینا چاہتا تھا۔

Previous Post Next Post