اتنا وقت نہیں کہ ڈیٹنگ کے چکروں میں پڑوں، کارتک آریان

 ممبئی: بالی ووڈ کے ابھرتے ہوئے اداکار کارتک آریان نے انکشاف کیا ہے کہ ’’ فلموں کے سخت ترین شیڈول کے باعث میرے پاس اتنا ٹائم نہیں کہ میں ڈیٹنگ کے چکروں میں پڑوں‘‘۔



بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ میں عاشق مزاج اداکار ٹیگ حاصل کرنے والے کارتک آریان نے ایک انٹرویو میں کہا کہ میرے حوالے سے اننیا پانڈے، سارہ علی خان اور پشمینہ روشن کے درمیان ’ڈیٹنگ‘ کی افواہیں گردش کررہی ہیں، جس کی وجہ سے ذاتی طور پر میرے تعلقات کو متاثر کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ فلموں کے سخت ترین شیڈول کے باعث میرے پاس اتنا ٹائم نہیں کہ میں ڈیٹنگ کے چکروں میں پڑوں، میری توجہ کیرئیر پر ہے۔

بالی ووڈ اداکار نے اعتراف کیا کہ سوشل میڈیا پر منفی ذہنیت انہیں آج تک پریشان کرتی ہے۔

Previous Post Next Post