عمران خان پر تنقید کی وجہ سے کوئی کنسرٹس میں نہیں بلاتا: جواد احمد

 مشہور گانے ’ مہندی کی یہ رات‘ کے گلوکار جواد احمد کا کہنا ہے کہ عمران خان پر تنقید کی وجہ سے کوئی مجھے اب کنسرٹس میں نہیں بلاتا۔



نجی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں جواد احمد نے اپنی سیاست پر گفتگو کے ساتھ ہی انکشاف بھی کیا کہ جس طرح 4 سالوں کے دوران  میں نے عمران خان کو خاص طور پر اور دیگر جماعتوں کو پوز کیا اس کی وجہ سے  مجھے  اب کوئی کنسرٹس میں نہیں بلاتا، یہی وجہ ہے کہ میرے میوزک میں بھی 95 فیصد کمی آگئی ہے۔


جواد احمد کا کہنا تھا کہ میں عمران خان سمیت دوسری سیاسی جماعتوں پر بھی تنقید کرتا ہوں، پرانی سیاسی جماعتیں جانتی ہیں کہ میں پاکستان کے عام عادمی کی بات کرتا ہوں اور عام آدمی کے لیے جماعت بنانا چاہتا ہوں کیوں کہ جب تک پاکستان میں عام آدمی کی پارٹی نہیں بنے گی اس ملک کا کچھ نہیں ہونے والا، پرانی جماعتیں میری جماعت بننے ہی دینا نہیں چاہتیں۔


معروف گلوکار کا کہنا تھا کہ لوگ مجھے متنازع آدمی کہہ کر  ریجیکٹ کر دیتے ہیں اس تنقید سے میرا میوزک صرف 5 فیصد رہ گیا ہے، آپ تصور  بھی نہیں کر سکتے کہ مجھے کتنا نقصان اٹھانا پڑا ہے۔

Previous Post Next Post