پاکستان تحریک انصاف نے راولپنڈی کے ڈپٹی کمشنر کے پاس دھرنے کی اجازت کیلئے درخواست جمع کروا دی۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی 26 نومبر کو فیض آباد کے مقام پر پر امن دھرنا دے گی اور سابق وزیراعظم عمران خان دھرنے کی قیادت کرینگے۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ 26نومبر دھرنا حقیقی آزادی مارچ کا تسلسل ہے۔
راولپنڈی انتظامیہ سے سکیورٹی اور دیگر انتظامات مکمل کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز سابق وزیراعظم عمران خان نے 26 نومبر کو پنڈی پہنچنے کا اعلان کیا تھا۔