پَہاڑا یاد نہ ہونے پر ٹیچر نے طالبعلم کے ہاتھ پر ڈرل مشین چلا دی

 بھارت میں تشدد کا ایک خوفناک واقعہ پیش آیا جہاں ٹیچر نے ریاضی کا پَہاڑا یاد نہ ہونے پر طالبعلم کے ہاتھ پر ڈرل مشین چلا دی۔



بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست اترپردیش کے شہر کانپور میں ٹیچر لائبریری میں مرمت کے کام کی دیکھ بھال کر رہا تھا کہ اس نے 9 سالہ  بچے کو وہاں سےگز رتے ہوئے دیکھا تو اس سے دو کا پَہاڑا سنانے کو کہا۔


تاہم  پَہاڑا یاد نہ ہونے پر ٹیچر نے سزا دیتے ہوئے وہاں موجود ڈرل مشین بچے کے ہاتھ پر چلا دی جس سے وہ معمولی  زخمی ہو گیا۔


رپورٹس کے مطابق بچے کا کہنا ہے کہ  ٹیچر نے مجھ سے دو کا پَہاڑا سنانے کو کہا پر مجھے یاد نہیں تھا، اس لیے ٹیچر نے میرے بائیں ہاتھ پر ڈرل مشین چلا دی،قریب میں موجود کلاس کے  بچوں نے فوراً  وہاں آکر ڈرل مشین کی تار الیکٹرک بورڈ سے نکالی۔



رپورٹس کے مطابق بچے کے زخمی ہونے پر اسے اسکول میں ہی طبی امداد دی گئی۔


دوسری جانب والدین نے بچے کے ساتھ پیش آئے واقعہ پر اسکول کے باہر احتجاج کیا اور ٹیچر کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔


انتظامیہ نے ٹیچر کو معطل کرتے ہوئے واقعہ کی  تفتیش شروع کردی ہے۔  

Previous Post Next Post