کوئٹہ کی سیشن کورٹ نے اپنے تین بھائیوں کو قتل کرنے والے ملزم کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔
کوئٹہ کے ایڈیشنل سیشن جج 5 اسد اللہ خان کی عدالت میں تہرے قتل کیس کی سماعت ہوئی اور تہرے قتل میں ملو ث ملزم قیس خان کو عدالت میں پیش کیا گیا۔
مقتولین کے والدین نے ملزم قیس کے اقدام کو غلطی قرار دیتے ہو ئے قصا ص ودیت کے تحت اسے معاف کردیا۔
والدین کے بیا ن کے مطابق ملزم سے غلطی ہوئی ہے اور ہم اس کو معاف کر تے ہیں۔ والدین کی جانب سے ملزم کو معا ف کرنے پر عدالت نے ملزم کو بری کرنے کا حکم دے دیا۔
واضح رہے کہ رواں سال26 ستمبر کی رات شادی کی تقر یب سے واپس آتے ہوئے ملزم قیس خان نے اپنے سگے بھائیوں زر یان خان، سیدال خان اور زرنگ خان کو فائر نگ کرکے قتل کردیا تھا جبکہ ایک ملازم بچہ زخمی ہوا تھا۔
مقتولین کے ورثا نے نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کروا یا تھا تاہم واقعے کی تفتیش کے دوران پولیس نے ملزم قیس خان کو گرفتار کیا جس نے قتل کا اعتراف کیا تھا اور پولیس کو بیان دیا کہ اس کا اپنے بھائیوں سے وجہ عناد روک ٹوک اور جائیداد کا لالچ ہے۔