راولپنڈی دھرنا، عمران خان کے ہیلی کاپٹر کی پریڈ گراؤنڈ میں لینڈنگ کیلیے عدالت میں درخواست دائر

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے دھرنا، جلسہ، راستوں کی بندش اور عمران خان کے ہیلی کاپٹر کو پریڈ گراؤنڈ میں اتارنے کی اجازت کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا چیف جسٹس عامر فاروق کل سماعت کریں گے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پی ٹی آئی اسلام آباد کے ڈویژنل صدر ملک ساجد کی جانب سے دائر درخواست میں وفاق، انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد اور ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کو فریق بناتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اعلیٰ عدلیہ کے فیصلوں کو قبول کرتے ہوئے عدم اعتماد تحریک کی کاروائی میں شریک ہوئے۔
انہوں نے کہا کہ نیا پاکستان، تحریک انصاف کا نعرہ ہے، گذشتہ ماہ 19 اکتوبر کو لانگ مارچ کا آغاز کیا، قانون اور آئین پُرامن احتجاج کی اجازت دیتا ہے اسی لیے 26 نومبر کو راولپنڈی جلسہ میں شرکت کیلئے اسلام آباد سے بھی قافلے جائیں گے۔ انہوں نے استدعا کی کہ راستوں کی بندش، کارکنوں کو ہراساں کیے جانے سے روکا جائے اور پریڈ گراؤنڈ میں عمران خان کے ہیلی کاپٹر کو اتارنے اور ٹھہرنے کی اجازت دینے کا حکم دیا جائے۔
Previous Post Next Post