عمران خان پر حملے،ارشد شریف کاقتل ،ن لیگ لندن کے ترجمان تسنیم حیدرنے بتایا نواز شریف کے ساتھ حسن نواز کے دفتر میں تین ملاقاتیں ہوئیں، گزشتہ بیس سال سےمسلم لیگ ن سےمنسلک ہوں،مجھے میٹنگ کیلئے بلایا گیا اور کہا ارشد شریف اور عمران خان کو قتل کرناہے،
پہلی میٹنگ آٹھ جولائی ، دوسری بیس ستمبر اور تیسری انتیس اکتوبر کو ہوئی،کہا گیا نئے آرمی چیف کی تقرری سے پہلے ارشد اور عمران خان کو راستے سے ہٹانا ہے، ناصر بٹ نے نواز شریف سے میرا تعارف گجرات کے مضبوط شخص کے طور پر کرایا،
نواز شریف سے کہا گیا تسنیم حیدر کے پاس شوٹر ہیں، یہ کام کرسکتے ہیں، نواز شریف نے مجھے کہا شوٹر آپ مہیا کریں،نواز شریف نےکہا آپ کو وزیرآباد میں جگہ دیں گے ، الزام پنجاب حکومت پر آئے گا، جب میں نے انکار کیا تو مجھے بتایا گیا ہم نے شوٹرز کا بندوبست کرلیا،
میرےپاس ملاقاتوں کی تصاویر موجودہیں، سازش سے برطانوی پولیس کو آگاہ کر دیا ہے، دو ملاقاتوں میں صرف میں نواز شریف اور ناصر بٹ موجود تھے، پاکستان کے تحقیقاتی اداروں نے بلایا تو بیان دینے کیلئے جاؤں گا، نواز شریف نے کہا مریم نواز کو لندن آنے دیں پھر منصوبے پر عمل کریں