اسماعیل تارا کراچی کے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے۔ اسماعیل تارا نے متعدد ڈراموں، فلموں اور تھیٹر میں لازوال کردار ادا کیے۔
ان کے معروف ترین کامیڈی شوز میں ‘ففٹی ففٹی’ سب سے نمایاں ہے۔ انہیں بہترین کامیڈین کے متعدد ایوارڈز سے بھی نوازا گیا۔
اسماعیل تارا کے اہل خانہ نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ وہ تین روز سے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے ، اسماعیل تارا کے گردے فیل ہوگئے تھے، آج صبح اسماعیل تارا کو وینٹی لیٹر پر منتقل کیا گیا تھا۔
اسماعیل تارا کے سوگواروں میں بیوہ،4 بیٹے اور ایک بیٹی شامل ہیں۔
اسماعیل تارا نے ٹی وی اور اسٹیج کے علاوہ 14 پاکستانی فلموں میں بھی کام کیا، ہاتھی میرا ساتھی، آخری مجرا، منڈا بگڑا جائے میں کام پر اسماعیل تاراکو نگار ایوارڈ ملا، فلم چیف صاحب اور فلم دیواریں میں کام پربھی اسماعیل تارا کو نگار ایوارڈ دیا گیا۔
مزاحیہ خاکوں پر مشتمل ڈرامےففٹی ففٹی میں ماجدجہانگیرکےساتھ انہوں نے منوا اور ببوا کا کردارکیا جو کافی مشہور ہوا۔