لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کا قبل از وقت ریٹائرمنٹ لینے کا فیصلہ

 

لیفٹیننٹ جنرل اظہر عباس کے بعد لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے بھی قبل از وقت ریٹائرمنٹ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔



ذرائع کے مطابق عمران خان کی وزارت عظمیٰ میں ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے قبل از وقت ریٹائرمنٹ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔


یاد رہے کہ گزشتہ روز ذرائع سے ہی یہ خبر بھی سامنے آئی تھی کہ لیفٹیننٹ جنرل اظہر عباس نے بھی قبل از وقت ریٹائرمنٹ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔


لیفٹیننٹ جنرل اظہر عباس اور لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کا نام جی ایچ کیو کی جانب سے آرمی چیف کی تعیناتی کے لیے بھیجے گئے سینئر ترین افسران میں شامل تھا۔

Previous Post Next Post