قطر میں جاری فیفا ورلڈ کپ کے گروپ ڈی کے میچ میں دفاعی چیمپئن فرانس نے ڈنمارک کو شکست دے کر پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی۔
فرانس پری کوارٹر فائنل میں پہنچنے والی اس ٹورنامنٹ کی پہلی ٹیم بن گئی ہے۔ دفاعی چیمپئن نے ڈنمارک کو 1-2 سے شکست دی۔ فرانس کے دونوں گول امباپے نے اسکور کیے۔
انہوں نے پہلا گول 61 ویں اور دوسرا گول 86 ویں منٹ میں کیا۔ ڈنمارک کاواحدگول اینڈریس کریسٹنسین نے 68 ویں منٹ میں اسکور کیا۔
فرانس نے پہلے میچ میں آسٹریلیا کو شکست دی تھی۔ فرانس کا آخری گروپ میچ تیونس سے 30 نومبر کو ہے۔
خیال رہے کہ 2018 میں روس میں ہونے والے ورلڈ کپ میں فرانس نے فائنل میں کروشیا کو شکست دے کر ورلڈکپ جیتا تھا۔