وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ وزارت دفاع کے پاس کل سینیئر افسران کے نام آجائیں گے۔
جیو نیوز سے گفتگو میں خواجہ آصف کا کہنا تھاکہ اگلے 48 گھنٹوں میں آرمی چیف کی تقرری کا کام ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ وزارت دفاع کے پاس کل سینیئر افسران کے نام آجائیں گے، ہم نام وزیراعظم کے حوالے کردیں گے اور وہ فیصلہ کرلیں گے۔
ان کا کہنا تھاکہ سینیئرفوجی افسران کا نام بھیجنے کا استحقاق جی ایچ کیوکا ہے، سول ملٹری تعلقات میں قطعی کوئی تناؤ نہیں ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ جنرل باجوہ نوازشریف کا احترام کرتے ہیں۔