نیشنل ہائی وے پر محسن وال کے نزدیک موڑ کاٹتے ہوئے موٹر سائیکل کوتیز رفتار کار نے ٹکر مار دی. موٹر سائیکل سوار دو نوجوان موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے.
جاں بحق ہونے والوں میں غلام محی الدین اور عمران سکنہ 133 سولہ ایل شامل ہیں. افسوسناک ٹریفک حادثہ میں جاں بحق ہونے والا عمران گزشتہ روز ہی سعودی عرب سے پاکستان واپس آیا تھا. کار سوار حادثہ کے بعد موقع سے فرار ہوگیا ۔