کراچی: ملیرمیں3 بچیوں اور ماں کا لرزہ خیز قتل

 سینیئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کورنگی ساجد امیر سدوزئی کے مطابق شمسی سوسائٹی کا واقعہ مقتول خاندان کا اندرونی معاملہ ہے جس میں مبینہ طور پر زخمی ہونے والا شخص ہی چار افراد کے قتل کا ملزم ہے۔


ساجد امیر سدوزئی کے مطابق مقتولین میں ملزم فواد کی اہلیہ اور اس کی تین بچیاں شامل ہیں۔



ملزم فواد مصالحہ کمپنی میں سیلز منیجر ہے جس نے مبینہ طور پر اپنی اہلیہ اور تین بچیوں کو قتل کر کے خودکشی کرنے کی کوشش کی۔


ساجد امیر سدوزئی کے مطابق واردات کے بعد کمرے کی کنڈی اندر سے بند تھی جس سے شبہ ہے کہ یہی ملزم اصل واردات کرنے والا ہے۔


جائے وقوع سے آلہ قتل خون آلود چھری بھی پولیس نے قبضے میں لے لی ہے۔


قتل کیے گئے افراد میں زخمی فواد کی اہلیہ ہما، 16 سالہ بیٹی نیہا، 12 سالہ بچی فاطمہ اور 10 سالہ بچی ثمرہ شامل ہیں۔


فواد کی حالت تشویشناک ہے، طبی امداد دی جارہی ہے، لاشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے جناح اسپتال منتقل کردیاگیا ہے۔


 ایس ایس پی کے مطابق  زخمی اور لاشوں کو گھر کا دروازہ توڑ کر نکالا گیا، عمارت میں ایک فلور پر فواد اور دوسرے پر اس کے بھائی کی فیملی رہتی ہے ، فواد کا بھائی ملازمت پر تھا، پڑوسی بھی واقعے سے لاعلم تھے ، فواد نجی کمپنی میں سیلز مین ہے ، فواد شدید زخمی حالت میں ہے ابھی بیان نہیں لیا۔

Previous Post Next Post