الیکشن کمیشن نے کراچی اور حیدرآباد میں بلدیاتی انتخابات کے معاملے پر فیصلہ سنادیا۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری فیصلے میں کہا گیا ہےکہ کراچی اور حیدرآباد میں بلدیاتی انتخابات 15 جنوری 2023 کو ہوں گے۔
الیکشن کمیشن نے اپنے فیصلے میں کہا کہ وفاقی حکومت اور وزارت داخلہ قانون نافذ کرنے والے اہلکار مہیا کریں جب کہ چیف سیکرٹری اور آئی جی سندھ سکیورٹی اہلکار تعینات کریں۔
واضح رہے کہ سندھ ہائیکورٹ نے بھی الیکشن کمیشن کو 15 روز میں کراچی اور حیدرآباد میں بلدیاتی الیکشن کا شیڈول دینے کا حکم دے رکھاہے۔